عطا تارڑ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں ملک کے ایشوز کو اجاگر کیا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں ’’میں، میں‘‘ نہیں کی بلکہ ملک کے ایشوز کو اجاگر کیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں قرضوں کو کم اور معاف کرنے کا کہا کیونکہ سیلاب سے پاکستان میں تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کیلئے تمام ممالک کے سربراہان نے پاکستان کو امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں کہیں نہ کہیں تحریک انصاف کا ہاتھ ہے کیونکہ وزیراعظم کے کامیاب دورے سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کیا گیا۔ اگر اس آڈیو کو سچ مان لیا جائے تو اس میں کچھ نہیں نکلا بلکہ اس آڈیو لیک میں ہماری پارٹی کی اندرونی گفتگو میں بھی شفافیت نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے