پرویز مشرف

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے بیمار تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کے لیے مرحوم کے اہلِ خانہ نے قونصل خانہ دبئی میں درخواست جمع کرا دی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پرویز مشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سے طیارہ کل صبح دبئی پہنچے گا۔ خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔ یاد رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے