فاروق ستار

فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کردیا

کراچی   (پاک صحافت)  ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کے دستبردار  ہونے اور این اے 245 میں ایم کیو ایم کے معید انور کی انتخابی مہم چلانے اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تنگ کے کنے ٹھیک ہوگئے ہیں اور اب اس کو اڑانا ہے، ضمنی انتخاب میں پتنگ کو کامیاب کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں بلدیاتی اور ضمنی انتخاب میں پتنگ کامیاب ہوگی اور تالے کے نشان پر آزاد امیدواروں کو اگلے انتخاب میں موقع دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ معید انور ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے این اے 245 پر الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی کامیابی کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ُڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں معید انور  کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے