آج کے گلوکار گلوکاری کیلئے چرس پیتے ہیں، نعیم عباس روفی

کراچی (پاک صحافت) کلاسیکل سنگر نعیم عباس روفی نے پاکستانی گلوکاروں کے نشہ آور ادویات لینے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’آج کے چرس پینے والے لوگ یہ نہیں جانتے کہ وی بڑی شخصیات چرس پینے کے بعد دیسی گھی کے بڑے بڑے پیالے اور دنبے کھاجاتے تھے کیوں کہ اس کیلئے کھلائی پلائی ضروری ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نعیم عباس روفی نجی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ گلوکاری کیلئے چرس بہت ضروری ہے، اگر چرس نہیں لگاؤگے تو پرفارم نہیں کرپاؤگے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ میزبان کے سوال پر نعیم عباس نے انکشاف کیا کہ ’گلوکاری کیلئے چرس ضروری نہیں ہے، انڈسٹری میں چرس صرف2 لوگوں نے پی ہے، ان دو شخصیات کی وجہ سے ہی شاید لوگوں نے یہ سوچ لیا کہ چرس پینے سے گلا ٹھیک ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نعیم عباس روفی نے بتایا کہ’ آج کے گلوکار گلا بنانے کے چکر میں چرس کی 10 سگریٹ پیتے ہیں اور اس کے بعد چائے پی کر سوجاتے ہیں، گلے کیلئے جو سنگر’ پانی‘ استعمال کرتے ہیں وہ درست ہے، اداکار بھی’ پانی ‘ کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ چرس کے مقابلے پھر بھی بہتر ہے‘۔ ’پانی ‘ کا لفظ استعمال کرنے کے بعد نعیم عباس نے میزبان کی جانب دیکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سمجھ تو گئے ہوں گے آپ، جس پر دونوں شخصیات ہنس پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے