رانا ثناءاللہ

عمران خان تم نے گھبرانا نہیں، ابھی تو صرف سوالات پوچھے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک عمران خان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی بلکہ صرف سوالات پوچھے ہیں لیکن وہ اتنی جلدی ہی گھبرا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 458 کنال اراضی اہلیہ کے نام پر لی، 200 سے زائد کنال فرح کے نام پر لی گئی، میرٹ پر کارروائی ہوگی۔ عمران خان نے گزشتہ روز کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، دیوار سے لگانا بند نہ کیا گیا تو سب کچھ قوم کو بتاوں گا، عمران خان بتائیں کہ کیا انہیں کوٹ لکھپت یا اڈیالہ میں بند کر دیا گیا؟، کیا عمران خان کا اے سی اتار دیا گیا؟، پنکھا بند کر دیا گیا؟ یا ادویات بند کر دی گئیں؟۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اراضی سکینڈل میں 5 ارب روپے کا غبن کیا گیا، اراضی سکینڈل میں اقرار نامہ، رجسٹری سب موجود ہے، اچھا ہے وہ قوم کو بتائیں کہ 2014 کے دھرنے کیوں دیئے تھے؟، پنجاب سے اکٹھی ہونے والی رقم وزیراعلیٰ ہاؤس جاتی تھی یا بنی گالہ؟، عمران خان بتائیں وہ 15 کلو ہیروئن کس کی ہے؟، اگر ہیروئن میری ثابت ہو جائے تو مجھے کڑی سزا دی جائے، عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں میرے کیس کا سوموٹو لیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے