شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی، ہماری تمام تر کوشش عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو فراہم کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی کم تعداد کسی طور منظور نہیں، کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانےکا جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک شفاف، مؤثر اور ڈیجیٹل نظام پر کام کر رہے ہیں، اس ڈیجیٹل نظام کے ذریعےمختلف سبسڈیز کو ایک چھتری کے نیچے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے