واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو چیٹس کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ کا نیا فیچر جو چیٹس کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک سال پہلے میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی تھی مگر پھر اس پر کام روک دیا گیا تھا۔ اب WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی آئی او ایس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کا اشارہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔ جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس فیچر سے صرف ٹیکسٹ میسجز میں تبدیلی ممکن ہوگی، تصاویر اور ویڈیوز میں دیے جانے والے کیپشنز کو بدلنا ممکن نہیں ہوگا۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے