رانا ثناءاللہ

ادارے غیر جانبدار ہوں تو حکومت ایک ماہ میں گر جائے گی۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی ادارے سیاسی معاملات میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں تو پی ٹی آئی حکومت ایک مہینے میں گرجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہاں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ وہ خود کو غیر جانبدار رکھیں۔ اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی حکومت ایک ماہ میں گرجائے گی۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ خانیوال اور پشاور کے انتخابات میں مداخلت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے حکمران جماعت کو بھرپور شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی انڈر اسٹینڈنگ کے لیے نہ کسی سے گفتگو کر رہے ہیں نہ ایسی کسی انڈر اسٹینڈنگ کے نتیجے میں ملک میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے