اداکار

اداکار فیصل قریشی ڈرامہ سیریل دل مومن کی اسکرپٹ پڑھ کر رو دیے

کراچی (پا ک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ جب وہ ڈرامہ سیریل دل مومن کی اسکرپٹ پڑھ رہے تھے وہ رونے لگ گئے تھے۔  اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ’ڈرامے کی شوٹنگ کو مکمل ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں اور مومن کے کردار کے بارے میں ہر چیز اب بھی میرے ساتھ ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ ’دلِ مومن‘  میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’کردار کو بہت خوبصورتی سے لکھا گیا ہے‘۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ ان کے ذہن میں مومن کا کردار نقش ہے، اب یہ کردار انہیں چھوڑ نہیں سکتا، وہ مکمل طور پر مومن کےکردار میں ڈھل گئے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے کام کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ ان کاچوتھا پراجیکٹ ہے۔اور انہیں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا کام کرنے کا طریقہ کار پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے