علامہ طاہر اشرفی

طاہر محمود اشرفی کا قرآن پاک اور تورات نذر آتش کرنے والوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے قرآن پاک اور تورات نذر آتش کرنے والوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے اسپیڈی ٹرائلز کئے جائیں۔

تٖفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمارے نبی تو وہ ہیں جنہوں نے بیٹی کو تعظیم دی، بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے روکا، ہمارے نبی تو رحمت اللعالمین ہیں۔ اگر کوئی شخص توہین قرآن یا توہین نبی کرتا ہے تو ہمیں تھانے جانا چاہئے خود ہی منصف نہیں بننا ہے۔ ہماری ذمہ داری ریاست کو اطلاع دینا ہے، بیرونی ملک میں اگر توہین مذہب ہو تو ہم احتجاج کرتے ہیں۔ جب ہمارے ملک میں گرجا گھرجلا دیئے جائیں تو کس سے جا کر بات کریں۔

واضح رہے کہ طاہر اشرفی نے مزید کہاکہ ہمارا دین نرمی کا درس دیتا ہے، ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مسیحی برادری ہمارے ساتھ کھڑی تھی، اسلامی تعلیمات یہ نہیں کہ گھر جلاؤ یا گھروں پر حملہ کرو۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قرآن پاک اور تورات نذر آتش کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں، ان کے اسپیڈی ٹرائلز کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے