عراقی فوج

عراق،سامرا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے بڑا آپریشن شروع…

بغداد (پاک صحافت) عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے سامرا کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے بدھ کے روز صوبہ صلاح الدین میں واقع سامرا کے شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد شمال مغربی سامرا کو دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات سے پاک کرنا ہے۔

الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں سامرا میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے لیکن اس تازہ کارروائی کا مقصد داعش کے باقی ماندہ عناصر کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

چند روز قبل عراقی ذرائع نے صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف رضاکار فورس کے آپریشن کے مکمل ہونے کی خبر دی تھی۔ رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ الانبار کے ساڑھے سات ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت اور گرفتاری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے