اسنیپ چیٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بار پھر اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بار پھرنوجوانوں کی مقبول ایپ اسنیپ چیٹ کی سروس ڈاؤں ہوگئی، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کے مطابق اسنیپ  چیٹ کے ساتھ ساتھ میوزک اسٹریمنگ ایپلیکیشن اسپوٹیفائی کی سروس بھی متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں گوگل کلاؤڈ ،اسنیپ چیٹ ، اسپوٹیفائی سمیت مختلف سائٹز کی سروسز متاثر ہیں۔ اس حوالے سے اسنیپ چیٹ سپورٹ نے ٹوئٹر پر  تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ‘ کچھ صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے ،  ہم ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کی سروس متاثر ہونے کے بعد خود کمپنی کو بھی صارفین کی طرح ٹوئٹر کا سہارا لینا پڑا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئیں تھیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے