سرحد پار فرار کی کوشش، پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری زیرِ حراست

کوئٹہ  (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ملک سے فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس بات کی تصدیق محکمۂ اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر نے بتایا ہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کر کے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے مزید بتایا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

واضح رہے کہ محکمۂ اینٹی کرپشن کے ڈی جی سہیل ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کو پنجاب واپس لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ محمد خان بھٹی پرویز الہی کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے