ناصر حسین شاہ

بلاول بھٹو اپنے نانا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ناصرحسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے اصولوں کے زندہ رکھنے کے لئے بلاول کا ساتھ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صورت میں آج شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے صرف نعرے لگانے کے بجائے عوام کو عملی طور پر حقوق دئے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا اور ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی آواز بنے۔ شہید بھٹو نے ملک کے مزدوروں کو پہلی مزدور پالیسی دی۔ شہید بھٹو کسانوں اور طلبہ کے بھی حقیقی لیڈر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے