ریا چکرورتی

اداکارہ ریا چکرورتی کی 2 سال بعد ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی  2 سال بعد ایک بار پھر بالی وڈ میں واپس آگئیں۔  یاد رہے کہ اداکارہ آخری بار فلم چہرے میں 2021ء میں دکھائی دیں جس کی شوٹنگ 2019-20 میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کی 2 سال کے وقفے کے بعد کام پر واپسی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔جس میں اداکارہ اسکرپٹ پڑھ رہی ہے اور ایک موقع پر کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتی ہیں ۔ اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل میں 2 سال بعد کام پر گئی تھی، ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی کے مشکل وقت کا آغاز بوائے فرینڈ و اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے 14 جون 2020ء میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے جانے پر ہوا تھا۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی اس پوسٹ پر ریا کے قریبی دوستوں اور مداحوکی جانب سے تبصرے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پر عادل خان کا بیان سامنے آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے