پنجاب اسمبلی

شہباز شریف سے ایف آئی اے کے غیر مناسب رویے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی جانب سے غیر مناسب رویے اور ہراساں کئے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹیریٹ میں قرارداد جمع کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ایف آئی اے کے اہلکاروں کا غیر مناسب رویہ قابلِ مذمت ہے۔

واضح رہے کہ رابعہ فاروقی کی جانب سے  جمع کرائی گئی قرار داد میں  مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔ جمع کرائی گئی قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے