نظام شمسی

ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی کے باہر ایک کم وزن ترین ترین سیارہ دریافت کرلیا

کراچی (پاک صحافت) ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی کے باہر ایک کم وزن ترین ترین سیارہ دریافت کر لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سیارہ نظامِ شمسی کے سب سے قریبی ستارے کے گرد گھومتا ہے۔ یہ سیارہ ایک ستارے اور قابلِ حیات علاقے کے درمیان گردش کرتا ہے۔ یہ علاقہ سورج کے گرد ایک ایسا علاقہ ہوتا ہے جہاں پانی سیارے کی سطح پر موجود ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگزیما ڈی نامی یہ سیارہ وزن میں زمین کا ایک چوتھائی ہے۔ پروگزیما سینٹاری سسٹم میں دِکھنے والا یہ تیسرا سیارہ ہے جو زمین سے صرف چار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یہ سیارہ پروگزیما سینٹاری کے گرد صرف پانچ دن میں چکر لگاتا ہے۔ تحقیق کے رہنماء مصنف ژاؤ فاریا کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بتاتی ہے کہ ہمارا قریبی خلائی پڑوس دلچسپ نئی دنیاؤں سے بھری پڑی ہے۔

واضح رہے کہ نیا دریافت شدہ سیارہ پروگزیما سینٹاری سے 25 لاکھ میل کے فاصلے پر ہے۔ جو ہمارے نظامِ شمسی کے سب سے پہلے سیارے عطارد اور سورج کے درمیان فاصلے کا 10 واں حصہ ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروگزیما سینٹاری سسٹم میں تیسرا اور سب سے کم وزن سیارہ دریافت ہوا ہے جو ریڈ ڈوارف سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے