ماہرہ خان

سپر اسٹار ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بھی انٹری

کراچی (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ سپر اسٹار ماہرن خان نے اداکاری میں اپنے جوہر دکھانے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری کر دی،  خیال رہے کہ   ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر اور پوسٹ شیئر کی گئی ہے، ماہرہ خان کے مطابق یہ تصویر ان کے نئے منصوبے ( Soul Fry Film ) سے متعلق ہے۔اداکارہ نےفوٹو شیئرنگایپ انسٹاگرام  پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے دی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ مزد لکھا کہ   پروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور  پرجوش بھی ہوں، اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے۔ پوسٹ کے مطابق ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ آپ کو اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ ماہ کورونا سے بھی متاثر ہوگئیں تھی، تاہم  15 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد کورونا سے مکمل صحیتاب ہوگئیں تھیں، جس کے بعد انہوں نے بہت جلد دوبارہ ڈراموں میں واپسی کا بھی اعلان بھی کر دیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ’مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمداللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے