ہیڈ کوچ بالنگ کوچ

مصباح الحق کے ساتھ ساتھ وقار یونس بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور (پاک صحافت) قومی ٹیم کی نیوزلینڈ سے شکست کے بعد مصباح الحق سمیت وقار یونس بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے، ذرائع کے مطابق دونوں کی کرسی ہلنے لگی ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-2 اور ٹیسٹ میں 0-2  سے بدترین ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ہیڈ کوچ مصباح الحق پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح کے ساتھ بولنگ کوچ وقار یونس کی پوزیشن بھی محفوظ نہیں ہے، نیوزی لینڈ میں بولرز کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، اس سے قبل بھی ان کی کوچنگ میں زیادہ مثبت نتائج سامنے نہیں آئے، اسی کے ساتھ سابق پیسر کے رویے پر بھی بعض کھلاڑیوں نے اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے مصباح اور وقار دونوں کو آئندہ ہفتے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بلایا ہے جہاں ان سے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پوچھی جائیں گی، دونوں کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا، البتہ کیویز کے دیس میں بیٹنگ کی ناکامی کے باوجود بیٹنگ کوچ یونس خان باز پرس سے محفوظ رہیں گے، انھیں میٹنگ میں نہیں بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور سعودی

صیہونی دوستی کی آڑ میں عرب ممالک سے اپنی دشمنی چھپاتے ہیں

پاک صحافت جب کہ مقبوضہ علاقے بڑے پیمانے پر مظاہروں کی آگ میں جل رہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے