بجلی

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بر پھر بجلی بم گرادیا گیا،  ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ الیکٹرک کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ہے، خیال رہے کہ نیپرا  نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا اور فیصلے سے صارفین پر دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق بھی وفاقی حکومت کے نوٹی فیکشن کے بعد ہوگا۔ یاد رہے کہ 21 جنوری کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاتھا  کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے