منشیات اسمگلنگ

چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی  (پاک صحافت) چار کروڑ روپے سے زائد مالیت منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دوسری جانب حکام نے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر  بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر کے مطابق  14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا ،  انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس قبل بھی مختلف ایئرپورٹس پر کسٹمز اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بنایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے