مولانا طارق جمیل

وزیر اعظم عمران خان پر تنقید  کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کی تردید

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے   سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے نام سے منسوب بیان کی خود انہوں نے تردید کر دی ہے انہوں نے جعلی خبروں کے طور پر اسے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اُن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی خبروں کی تردید کردی۔ مولانا طارق جمیل نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے حالیہ احتجاج پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپ

مولانا طارق جمیل نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نام سے منسوب اس جعلی بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھا۔ طارق جمیل نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ جعلی خبر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے درست بیانات کے لیے میرے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے رہیں۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے نام سے منسوب بیان جسے انہوں نے جعلی خبروں کے طور پر مسترد کردیا ہے

یاد رہے کہ  یہ بیان  اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے تھا جس میں پولیس کی جانب سے ملازمین پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے گئے اور مظاہرین کے علاوہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے سیکریٹریٹ کے دروازے کھول کر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنا شروع کر دیا تھا جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے