فہد مصطفی

معروف اداکار فہد مصطفی نے پی پی ایس سی میں آئے سوال کا جواب دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحان میں خود سے متعلق آئے سوال کا جوب دے دیا۔  یاد رہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحان میں ایک سوال آیا تھا، جس میں 2003 میں نشر کیے جانے والے ایک  ڈرامے کے حوالے سے سوال  پوچھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن پی پی ایس سی کے امتحان میں اداکار فہد مصطفیٰ، احسن خان، عمران عباس یا ان میں سے کوئی نہیں کے آپشن کے ساتھ سوال کیا گیا کہ 2003 میں نشر کیے جانے والے ڈرامے امراؤ جان ادا میں اداکاری کے ذریعے کس معروف اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا؟

واضح رہے کہ ایک صارف نے اس سوال کی تصویر اداکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ لوگ ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔ اداکار عمران عباس اور  اداکار احسن خان نے تو اس ٹوئٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم  میزبان اور معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

1942: اے لو اسٹوری کیلئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے، ودھو ونود چوپڑا

(پاک صحافت) بھارتی فلمساز ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ 1994 میں ریلیز ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے