شیخ رشید احمد

براڈ شیٹ کمیشن کن چیزوں کی تحقیقات کرے گا؟ وزیر داخلہ نے سب بتادیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے براڈ شیٹ کمیشن کی تحقیقات سے متعلق اہم چیزیں بیان کردیں، ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کمیشن کن چیزوں کی تحقیقات کرے گا؟ اس حوالے سے شیخ رشید احمد نے سب کچھ بتا دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات میں حدیبیہ پیپر ملز ، سابق صدر آصف  علی زرداری کا سوئز کیس اور سرے محل کا معاملہ بھی شامل ہو گا ، ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) بھی اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے براڈشیٹ کمیشن کی زیر تحقیق آنے والی چیزوں سے  متعلق اہم چیزیں بتائیں۔ خیال رہے کہ براڈ شیٹ کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید سے متلق انہوں نے کہا کہ  عظمت سعید اپنی غیر جانب داری واضح کر دیں گے، ان سے کچھ لوگوں کو شکایات ہیں تو چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی انہی فیصلوں میں شامل تھے۔ دوسری جانب  شیخ رشید نے مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے ہی اپنی جماعت اور خاندان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں، اب مسئلوں کو حل کرنے کی طرف جائیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے براڈ شیٹ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ  عظت سعید  ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔ جسٹس ر عظمت سعید پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وہ سپریم کورٹ کے جج تک تو ٹھیک تھے، انہوں نے جے آئی ٹی کے لئے بطور جج واٹس ایپ کالز کیں، تاہم سب کو علم ہے کہ انہوں نے کس کو کالز کیں۔ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ خود کو براڈ شیٹ کمیٹی سے الگ کرلیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو خود براڈ شیٹ میں ملوث رہا ہو کیا وہ اپنے خلاف ہی تحقیقات کر سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے