مریم اورنگزیب

سلیکٹڈحکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ،سلیکٹڈ حکومت نے کرپشن ،کمیشن اور چوری کے معاملات میں ترقی ہے،عمران صاحب کے دور میں پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2019 کے مقابلے میں2020 میں پاکستان میں کرپشن 4 درجے بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز دورمیں کرپشن میں کمی کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کا بہترین سی پی آئی اسکور تھا، رپورٹ ثبوت ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہر سال پاکستان میں کرپشن میں کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے سربراہ نے 70 فیصد مقاصد حاصل کرنے کا دعوی کر دیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر محاذ پر سلیکٹڈ حکومت ناکام رہی، عمران صاحب مبارک ہو! سلیکٹڈ حکومت نےصرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرینسی کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹے بیانیہ اور الزامات کے منہ پر طمانچہ ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والے فرشتوں کے دورمیں ملک کرپٹ ترین ہوگیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ٹرانسپیرینسی نے400 ارب کی چینی، 215 ارب کا آٹا چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے، ٹرانسپیرینسی نے500 ارب کی دواؤں اور 122 ارب کی ایل این جی چوری پر بھی مہر لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے وہ کرپشن جس کی سزا اڑھائی سال سے پاکستان کے عوام کاٹ رہے ہیں، ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا بولنے والوں کے لیے آئینہ ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے