فیس بک نے یہودی لابی کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی علما کونسل کا فیس بک اکائونٹ بلاک کردیا

فیس بک نے یہودی لابی کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی علما کونسل کا فیس بک اکائونٹ بلاک کردیا

رام اللہ (پاک صحافت)  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی صہیونی ریاست اور یہودی لابی کے آلہ کار کے طور پر کام کرنے کی پالیسی کے ضمن میں فلسطینی علما کونسل کا فیس بک اکائونٹ بھی بلاک کردیا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی علما نے فیس بک کی اس جانبدارانہ اور غیر منصفانہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علما کے اکائونٹ کی بندش کو صہیونی پروگرام کی خدمت کے مترادف قرار دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی علما کونسل کے شعبہ اطلاعات کے انچارج حافظ الکرمی نے ایک بیان میں کہا کہ فیس بک کی انتقامی کارروائی میں علما کونسل کا پیج بلاک کردیا گیا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ علما کونسل کے فیس بک اکائونٹ کی بندش صہیونی پروگرام کی خدمت کے مترادف ہے۔

الکرمی نے مزید کہا کہ فیس بک کی طرف سے فلسطینی علما کونسل کا سوشل پیج بند کرنے کا یہ پہلا اقدام نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت طویل عرصے سے فلسطینیوں کے خلاف ایسی ہی انتقامی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ارض فلسطین پر قابض اور غاصب صہیونیوں کا قبضہ مضبوط کرنے میں دشمن کی معاون ثابت ہو رہی ہے اور دوسری طرف مظلوم فلسطینیوں کواپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر ان کی آواز کو خاموش کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کی جاری جنگ میں دشمن کے ہاتھ میں ایک آلہ کار ہے، فیس بک پر فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں مواد کو بلاک کرنا اسرائیلی ریاست کی اندھی حمایت کے برابر ہے۔

ڈاکٹر حافظ الکرمی کا کہنا تھا کہ فیس بک کی انتظامیہ صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا صفحات کو بلاک کررہی ہے تاکہ فلسطینی قابض ریاست کی دہشت گردی کو سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب نہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے