مریم نواز

حکومت کی امید دم توڑتی نظر آرہی ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام ہتھکنڈے آزما لیے کچھ نہیں ہوا، اب ان کی باری ہے، حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کو ون مین پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے، یہ لوگ مسلم لیگ کو چھوڑ کر اپنی پارٹی پر توجہ دیں، مریم نواز کہتی ہیں کہ جب عمران خان کمزور ہوں گے تو ان کی پارٹی بھی ختم ہو جائے گی، اگر ہم حکومت کو 5 سال دینا بھی چاہیں تو حکومت خود تیار نہیں، حکومت اپنی حرکتوں سے ہی 5 سال پورے نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے حکومت سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ لیکن ان کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دیں گے، ان کو اپنی کارکردگی کا بوجھ اٹھا کر عوام کے سامنے جانا ہو گا۔ دوسری جانب انہوں نے  کھوکھر پیلس کو مسمار کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے  کہا کہ کھوکھر برادران کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، عمران خان خود کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے،  ہم 4 سال سے ظلم کو برداشت کرتے آرہے ہیں، رہنماؤں نے ظلم اور جبر کے باوجود وفاداریاں بدلنے سے انکار کردیا، جبر کے باوجود ہم سب  متحد ہیں، قبضہ مافیا تو خود حکومت ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے حکومت کو مافیا قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن میں ڈاکا ڈالنے والوں سے بڑا قبضہ مافیا کون ہے؟، حکومت کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔ جسٹس ر عظمت سعید پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وہ سپریم کورٹ کے جج تک تو ٹھیک تھے، انہوں نے جے آئی ٹی کے لئے بطور جج واٹس ایپ کالز کیں، تاہم سب کو علم ہے کہ انہوں نے کس کو کالز کیں۔ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ خود کو براڈ شیٹ کمیٹی سے الگ کرلیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو خود براڈ شیٹ میں ملوث رہا ہو کیا وہ اپنے خلاف ہی تحقیقات کر سکات ہے؟

یہ بھی پڑھیں

بارش

ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے