عظمی بخاری

تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،اپوزیشن جماعتیں آئین اور قانون کے تحت ہی لٹیروں کو ایوان اقتدار سے جیلوں میں منتقل کرے گی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا، اپنی چوریاں چھپانے اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے کےلیے جعلسازی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق عظمیٰ بخاری نے حکومت پنجاب کے ترجمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی رخصتی پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے۔ عمران خان کا جانا اب طے ہوچکا ہے، آج گئے یا کل گئے، ترجمان اپنی نئی نوکریوں کی تلاش شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو تالے لگادیے ہیں، ایوان صدر ، وزیراعظم ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری اور فرنس بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ اب پوری قوم کا بیانیہ ہے۔سب ادارے ملکر بھی شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ عظمی بخاری کا کہنا  ہے کہ شہباز شریف اور عدم اعتماد عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں آئین اور قانون کے تحت ہی لٹیروں کو ایوان اقتدار سے جیلوں میں منتقل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے