ہیڈ کوچ، کپتان

کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار مصباح سے واپس، ذمہ داری بابر اعظم کو سونپ دی گئی

لاہور (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار واپس لے لیا گیا ہےاور اب یہ ذمہ داری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہوگی،  تاہم وہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں مصباح الحق سے مشورہ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے، ہیڈکوچ کا کردار صرف مشاورت کا ہو گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مصباح الحق کپتان سے مشورہ کرکے 11 رکنی ٹیم کو حمی شکل دیتے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا حتمی اختیار کپتان بابر اعظم کو دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس، یونس خان اور دیگر سے مشاورت کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور سعودی

صیہونی دوستی کی آڑ میں عرب ممالک سے اپنی دشمنی چھپاتے ہیں

پاک صحافت جب کہ مقبوضہ علاقے بڑے پیمانے پر مظاہروں کی آگ میں جل رہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے