سعید غنی

پی ڈی ایم کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے کہا ہے کہ اختلاف ہر پارٹی میں ہوتے ہیں لیکن ان کو باہمی مشاورت و گفتگو سے حل کیا جاتا ہے۔ اب پی ڈی ایم کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ موجودہ حکومت کے مکمل خاتمے تک تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت مناسب وقت پر استعفے دینے کے لئے تیار ہے اور استعفے دینا کا آپشن سب سے آخر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات میں اختلاف رائے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ قائم رہے گا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہے۔ جو اختلافات ہیں ان کو مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ اگر حکومت کی جانب سے اجازت مل جائے تو اپریل کو پنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائیں گے۔ مریم نواز کے ساتھ کارکنوں کا نیب آفس جانے کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیونکہ کارکن تو آفس کے باہر رہیں گے اور جہاں پوچھ گچھ ہوتی ہے وہاں کوئی نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے