آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کے مابین اہم ملاقات، افغان امن عمل کے بارے میں گفتگو کی گئی

آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کے مابین اہم ملاقات، افغان امن عمل کے بارے میں گفتگو کی گئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغان ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان امن عمل کے لیے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے لیے تعاون کا یقین دلایا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن نے امن عمل میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے