مریم اورنگزیب

حکومت کی ترجیح شہبازشریف اورسیاسی مخالفین ہیں، مریم اورنگزیب حکومت پر برس پڑیں

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب  وفاقی حکومت پر برس پڑیں،  مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح شہبازشریف اورسیاسی مخالفین ہیں، چھوٹے لوگ بڑے عہدے پر آجائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے لیکن گھبرانےکی ضرورت نہیں، عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، اب ان کو مسلم لیگ (ن) کے متحد ہونے کا خوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلیک لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری کے بیانات آرہے تھے کہ عدالتی حکم نہیں مانتے، اس لیے  شہزاد اکبر نے عمران صاحب کے حکم پرعملدرآمد کیا۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ کیا شہباز شریف کو روکنے سے عوام کی مشکلات ختم ہو جائیں گی، وہ آج نہیں تو دو دن بعد چلےجائیں گے، ایسی چھوٹی حرکتیں کر کےحکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر عطا تارڑ بھی مریم اورنگزیب کے ہمراہ تھے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ذلفی بخاری کوساتھ لے جانا ہو تو ڈیڑھ گھنٹے میں کلیئرنس ہوجاتی ہے، ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے کیسے نکلا تھا سب نے دیکھا جب کہ عدالتی حکم میں شہبازشریف کی روانگی اور واپسی کی تاریخیں درج ہیں، شہباز شریف دو مرتبہ بیرون ملک گئے اور واپس آئے،  ہم عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے