باکسر

پنچ لگنے سے باکسر محمد اسلم خان جاں بحق

کراچی (پاک صحافت)  کراچی کے نجی کلب میں باکسنگ کے دوران پنچ لگنے سے باکسر محمد اسلم خان جاں بحق ہوگئے،  محمد اسلم خان کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے تھا،  ذرائع کے مطابق قومی سطح کے باکسر محمد اسلم خان گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔  اہل خانہ کے مطابق باکسر اسلم خان کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں اتوار کی دوپہر ڈھائی بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق غسل کفن کے بعد اسلم کی میت بلوچستان میں آبائی شہر پشین روانہ کردی گئی ہے، اہل خانہ کے مطابق پشین کے معصوم بابا قبرستان میں پیر کی صبح 11 بجے نماز جنازہ اور تدفین ہوگی۔ قریبی عزیز اکرم خان کے مطابق اسلم خان فائٹ کے دوران پنچ لگنے سے زخمی ہوئے تھے، اس لیے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی،  عبداللہ کے مطابق مرحوم باکسر اسلم خان نے بیوہ اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔  خیال رہے کہ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ انہیں واقعے کی اطلاع ملی ہے، اس مقابلے کا پولیس کو علم نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے باکسنگ مقابلے کے دوران موت کا مقدمہ درج کرایا۔

واضح رہے کہ  گلستان جوہر تھانے کے ایس ایچ او اعظم گوپانگ کے مطابق پویلین کلب میں کسی باکسنگ مقابلے کا علم ہے اور نہ ہی کسی نے تھانہ گلستان جوہر میں اطلاع دی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کھیل جس میں جان جانے کا خدشہ ہو سرکاری اجازت کے بغیر نہیں کرایا جا سکتا، انسپکٹر اعظم گوپانگ کے مطابق کسی بھی ایسی ایکٹیویٹی کی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لی جاتی ہے، تھانے کو اجازت نامہ جمع کرایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہےکہ یہ مقابلہ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ہوا تھا جو کہ غیر قانونی ہے اور اس کا پاکستان میں باکسنگ سےکوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے