خواجہ آصف

عمران خان اس شخص کو گالیاں دیتے ہیں، جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار تک پہنچے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  عمران خان اس شخص کو گالیاں دیتے ہیں، جس کی انگلی پکڑ کر اقتدار تک پہنچے، جنہوں نے یہ بت تراشا تھا، وہ کدھر ہیں، قوم کو جواب کیوں نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  آج عمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ اور دیگر اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی عدلیہ کو  پی ٹی آئی چیئرمین گالیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ  یہ وہی لوگ ہیں، میری ضمانت کے کیس میں 4 بینچ ٹوٹے، آج قانون اس کے خلاف آپریٹ ہونا شروع ہوا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ممبران کے گھروں پر پہنچنے کی دھمکی دی جائے تو ہمیں دفاع کرنا چاہیے، کسی بھی صورت ہم قانون کا غلط استعمال نہیں کریں گے، جو عمران خان نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے