شازیہ مری

شازیہ مری کا اپنے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری نے اپنے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز ارسال کیے جارہے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے 21 سالہ سیاسی سفر کے دوران خلوص نیت اور لگن کیساتھ انتہائی محنت سے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ بطور منتخب ممبر اور وزیر میں نے ایمانداری و دیانتداری سے لوگوں کی خدمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے