حافظ حمداللہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بار بار وضاحت نے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیہ کے غبارے سے ہوا نکال دی، حافظ حمد اللہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر کی بار بار وضاحت نے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیہ کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  جب عسکری ترجمان کی وضاحت سے عمران نیازی کے  جھوٹے بیانیہ کا پردہ پاش ہوا تو وہ اسے سیاست قرار دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور  سابق وزیر اعظم  عمران  خان نیازی کی تنقیدی ردِعمل پر حافظ حمد اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی کے اقتدار کی وکٹ بیرونی سازش سے نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن کی زور دار باونسر سے گری۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحادی ٹیم عمران نیازی پر پاکستانی سیاست کے دروازے بھی بند کریں گے۔

واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران نیازی نے اپنی حکومت میں تحقیق کے لئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنائی؟ اگر ان کے ایک جھوٹ پر جوڈیشل کمیشن بنانا ضروری ہے تو پھر انکے ہر جھوٹ پر جوڈیشل کمشن بنانا ہوگا جو کہ نا ممکن ہے۔ اب صفحہ ایک نہیں رہا گیٹ نمبر چار کا دروازہ تو کیا آنیا جانیا بھی بند ہے، عمرانی ٹولہ اور شیخ رشید کی خواہش ہیں کہ اس دروازہ سے کمک اور نصرت جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے