حمزہ شہباز

پی ٹی آئی کے غیرجمہوری رویوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غیر جمہوری رویوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، ان کا سختی سے بھرپور مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی آج ضمیر کی آواز پر ملک سیف الملوک کھوکھر کو اسپیکر کے عہدے کے لئے ووٹ دیں گے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی جیت ہو گی، پی ٹی آئی کے غیر جمہوری رویے ابھی بھی جاری ہیں، ہمارے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم آپس میں چٹان کی طرح متحد ہیں، عوام کے منتخب نمائندے کو عدالتی فیصلے کے ذریعے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے