ویڈیو اسٹریمنگ

نیٹ فلیکس نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسکو (پاک صحافت) نیٹ فلکس صارفین کے لئے خوشخبری،  کمپنی کے مطابق  ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے اوقات کو اپنی مرضی سے مرتب کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ فیچر نیٹ فلیکس ٹیسٹنگ سلپ ٹائم فیچرکے نام سے موجود ہوگا جس میں چار اوقات کار منتخب کیے گئے ہیں جو 15 منٹ ، 30 منٹ ، 45 منٹ یا جو کچھ لوگ دیکھ رہے ہیں اس کا اختتام تک محدود ہوسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلیکس فلمیں یا ویب سیریز کے مداحوں کو مسلسل کئی گھنٹوں تک ویڈیوز دیکھنے کے نقصانات سے بچانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے نیٹ فلیکس دیکھتے ہوئے صارف اوقات کار منتخب کرسکتے ہیں جس میں ایپ خود بخود بند ہوجائے گی اور اس دوران صارف نیند لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دی ورج ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی بیٹری زیادہ عرصے تک محفوظ اور کارگر رہے گی۔ اسی طرح ویب سیریز کی اقساط خود کار طریقے سے کھلنے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے متعارف کرا گیا اگرچہ یہ فیچر ابھی عالمی سطح پر صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ہیں تاہم جلد اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ یا  ٹی وی سیٹ کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فیچر فی الحال صرف بالغ افراد کے لیے ہیں تاہم کمپنی کم عمر والے اکاؤنتس پروفائلز کے لیے بھی نئے ورژن کے ساتھ یہ فیچر لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے