شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا آئی سی سی قوانین پر اعتراض

کراچی (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے  آئی سی سی قوانین پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میچ کے دوران امپائر بولر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے؟‘ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں تو کیپ پکڑنے کی اجازت نہ ہونا عجیب بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل مکییں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں کرکٹ میچوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض کیا۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میچ کے دوران امپائر بولر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے؟‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں تو کیپ پکڑنے کی اجازت نہ ہونا عجیب بات ہے۔ یاد رہے کہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب آئی سی سی کی جانب سے نئے قواعد جاری کیے گئے تھے، آئی سی سی نے گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے