مریم نواز

مریم نواز کا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام

لاہور(پاک صحافت) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نے 20 پولنگ اسٹیشنوں کی بجائے پورے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو درخواست جمع کرائی ہے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے ماتحت آنے والی ایجنسیاں دھاندلی میں ملوث تھیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نے حکمراں پی ٹی آئی پر انتہائی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے انہیں “ہراساں کیا گیا” ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی مقامی سطح پر کی گئی تھی۔

انہوں نے دعوی کیاکہ وہ ناموں کو بے نقاب کردیں گی، مریم نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو “ڈیزائن” کے ذریعہ بند کردیا گیا تھا اور کچھ مقامات پر ووٹنگ کا عمل چھ گھنٹے تک معطل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن ویڈیوز کو انہوں نے خود ٹویٹر پر شیئر کیا ہے ان میں دکھایا گیا ہے کہ لوگوں نے کیسے ایک پولنگ اسٹیشن کا دروازہ توڑا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو نیب نے طلب کر لیا

گذشتہ ہفتے ای سی پی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسے شبہ ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج جھوٹے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر نے بھی ای سی پی پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دھاندلی میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کی ہلاکت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کے بعد حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تشدد کی لہر دوڑ گئی۔ مریم نے سینیٹ انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ انہیں کیوں مسترد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے