پی ٹی آئی

ن لیگ کے رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

مظفر آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو بہت بڑا دھچکا لگ گیا،  اہم لیگی رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور رہنما بشیر خان نے ساتھیوں‌ سمیت تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی سے راہیں جدا کر کے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق  آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب حلقہ ایل اے 45 ویلی 5 سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔  ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رہنما بشیر خان نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سے ملاقات کی، اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود، راجہ منظور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق  رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے ن لیگ کے سابق رہنما  بشیرخان اور ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر عبدالقادر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چار روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، یہی لوگ ملک کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مزدور کے اوقات بہت سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے