کرکٹ ہیڈ کوچ

مصباح الحق نے نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتادی

لاہور (پاک صحافت) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتادی،  ان کاکہنا ہے کہ  ہم نےاپنی طرف سے کمی نہیں چھوڑی، ہمیں قبول کرنا ہوگا کہ نیوزی لینڈ ٹیم ہم سے بہتر تھی، بابراعظم کی انجری سب سےبڑانقصان تھا، کوشش کرنی ہے کہ آگے مزیدبہتری لائیں، فیلڈنگ کابہت بڑا فیکٹ تھا، تمام کھلاڑی اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور انہیں سمجھنا ضروری ہے،  ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی، نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے اور قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، ہر سیریز کے بعد ٹیم کی پرفارمنس کا تجزیہ ضروری ہے، پاکستان ٹیم کو انجریز نے پریشان کیا۔  آخر میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس معمول کی کارروائی ہے، تاہم ابھی کچھ نہیں کہ سکتے کہ کمیٹی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے، امید ہی کسی کو رگڑا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور سعودی

صیہونی دوستی کی آڑ میں عرب ممالک سے اپنی دشمنی چھپاتے ہیں

پاک صحافت جب کہ مقبوضہ علاقے بڑے پیمانے پر مظاہروں کی آگ میں جل رہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے