آئی سی سی رینکنگ

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم اور حسن علی کی کارکردگی میں ترقی

لاہور (پاک صحافت) آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں قومی ٹیم کے کپتان کی بیٹنگ اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بولنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد دو درجے کرتے ہوئے پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اور فاسٹ بولر حسن علی کی بولنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بولرز کی رینکنگ میں محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے