خواجہ آصف

انتخابات کیلئے تیار ہیں، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے تیار ہیں، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی سمری پر وہی کریں گے جو آئین و قانون کہتا ہے۔ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، وزیراعلی کی سمری پر جو آئین کہتا ہے، حرف بہ حرف فالو کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے تیار ہیں، اتنے الیکشن لڑے ہیں ایک اور لڑلیں گے، ہم گھبرانے والے نہیں۔ آخر میں جو عمران خان کے ساتھ ہونا ہے پھر پتا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ابوظبی سے لوٹا ہوں، دورہ بہت اچھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے