نوازشریف

مجھے انصاف ملتا تو ملک بہت خوشحال ہوتا، آج ہوا میں اڑ رہا ہوتا، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد  سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے انصاف ملتا تو ملک بہت خوشحال ہوتا، آج ہوا میں اڑ رہا ہوتا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح اگر انہیں انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ترقی کی منزلیں طے کررہا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی میں گرایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کرکے بیٹھ جاؤ۔

واضح رہے کہ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جنہوں نے تمہیں چنا اور چار سال تک پالتے رہے۔ (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ عدلیہ میں اثر و رسوخ والی وہ باقیات بھی موجود ہیں جن پر تم تکیہ کیے بیٹھے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے