الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لیے تاریخ تجویز کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تاریخ تجویز کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی خط ارسال کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کو تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے