احسن اقبال

حکومت نے قومی قوت کے چاروں پہیے، معیشت، معاشرت، سیاست اور سفارت پنکچر کر دئیے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قومی قوت کے چاروں پہیے، معیشت، معاشرت، سیاست اور سفارت پنکچر کر دئیے ہیں۔ احسن اقبال کہنا ہے کہ حکومت خود کو زندہ رکھنے کے لئے قرضوں کا جال بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے عالمی معاہدوں میں قومی خود مختاری سرانڈر کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان والو!  آنکھیں کھولو ورنہ گیا پاکستان! خیال رہے کہ دوسری جانب احسن اقبال نے چیئرمین نیب کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

احسن اقبال نے  کہا کہ چئرمین نیب نے فرمایا حکومت کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اس لئے نوٹس نہیں لیا۔ عرض ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی کا کیس تو ایک گمنام اخبار میں شائع فرضی اسٹوری چھپنے پر نوٹس لے لیا گیا جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے اسکینڈلز قومی میڈیا میں صفحہ اوّل پہ شائع ہوئے مگر چئرمین ٹس سے مس نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے