اسحاق ڈار

چینی دفترِ خارجہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے تعلقات دوستی سے زیادہ گہرے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی دفتر خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی دفترِ خارجہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے تعلقات دوستی سے زیادہ گہرے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چین نے مالیاتی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ تمام فریق قرضوں کا بحران حل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔ ترجمان چینی وزیرِ خارجہ ناؤننگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام پارٹیز پاکستان کے لیے ’مثبت‘ کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ ترجمان چینی وزیرِ خارجہ ناؤننگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں کے معاشی بحران کا سبب ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتِ حال میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے