مریم نواز

بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے، ان کا کہنا ہے کہ اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔ میڈیا ریگولیٹری بل میڈیا کی زباں بندی کا ہی تسلسل ہے، نالائقی اور نااہلی کے انبار لگے ہیں، آپ ان کو نہیں چھپا سکتے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے، مفاہمت دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے، لائی جانے والی اور مسلط کی گئی حکومتوں سے جان چھوٹے، جو ہوا قوم کے سامنے ہے، کس نے کس کا وقت ضائع کیا سب سامنے ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اگر مگر کا سوال نہیں، میاں نواز شریف جلد آئیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو باہر رکھ کر باقی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر ملک کا سوچنا چاہئے۔ ملک میں لاقانونیت دیکھیں جگہ جگہ زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں ،حیرانی ہوتی ہے کہ میڈیا کی زباں بندی کرنی ہے ، اپنی حرکتیں ٹھیک نہیں کرنی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ناجائز اور مسلط حکومت کا احتساب احتساب نہیں انتقام ہے، اس حکومت اور اس کے انتقام کے سامنے پیش ہونا عقلمندی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے