رانا ثناءاللہ

اس وقت پوری قوم نوازشریف کی واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور  (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اسکی تیاریوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور کوآرڈینیٹرز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، لیگی رہنما نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوآرڈینیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے، 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا، اور یہ ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے، مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے